ویمن کرکٹ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو چوتھے ون ڈے میں ہرا کر سیریز 3-1 سے جیت لی

بدھ 18 جنوری 2017 18:28

ویمن کرکٹ، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو چوتھے ون ڈے میں ہرا کر سیریز 3-1 سے جیت لی
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 94 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ مگنن دو پریز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 251 رنز بنائے، مگنن دو پریز 79 رنز بنا کر نمایاں رہیں، خدیجہ نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں میزبان بنگلہ دیشی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فرغانہ حق کی 67 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، آیابونگا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 18:28:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :