مصر ی حکومت نے سابق فٹ بالر محمد ابوتریکہ کو اخوان المسلمون سے مبینہ رابطوں کے الزام میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

محمد عثمان کی الزامات کی سختی سے مذمت ،ْ حکومت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کااعلان

بدھ 18 جنوری 2017 18:54

مصر ی حکومت نے سابق فٹ بالر محمد ابوتریکہ کو اخوان المسلمون سے مبینہ رابطوں کے الزام میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) مصر کی حکومت نے سابق فٹ بالر محمد ابوتریکہ کو اخوان المسلمون سے مبینہ رابطوں کے الزام میں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق ابوتریکہ کے وکیل محمدعثمان کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے سابق فٹ بالر پر اخوان المسلمون کو مالی امداد کا الزام عائد کیا ہے ،ْواضح رہے کہ مصر میں 2013 میں اخوان المسلمون کی حکومت کو اس وقت کے فوجی سربراہ عبدالفتح السیسی نے برطرف کرکے اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بعدازاں سیسی حکومت نے اخوان المسلمون پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اکثر رہنماؤن کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔ابوتریکہ کے وکیل محمد عثمان نے کہا کہ حکومت نے قانون کے خلاف قدم اٹھایا ہے کیونکہ فٹ بالر کے خلاف کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔محمد عثمان نے الزامات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کااعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ ابوتریکہ کو مصر کے مقبول فٹ بالر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ مصر کی قومی ٹیم کے علاوہ مقامی کلب الاہلی کے لیے بھی کھیلتے رہے ۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 18:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :