سمرسیٹ نے جنوبی افریقن بلے باز ڈین ایلگر کی خدمات حاصل کر لیں

بدھ 18 جنوری 2017 19:40

سمرسیٹ نے جنوبی افریقن بلے باز ڈین ایلگر کی خدمات حاصل کر لیں

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سمر سیٹ نے رواں برس شیڈول کائونٹی سیزن کیلئے جنوبی افریقن اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر کی خدمات حاصل کر لیں، ایلگر بطور غیرملکی کھلاڑی ایونٹ میں کلب کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایلگر نے کئی کائونٹی کلبوں کی طرف سے کولپاک معاہدے کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے اپنے سابقہ کلب سمر سیٹ میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی ہے، ایلگر اس سے قبل 2013ء سیزن میں بھی سمرسیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ریلی روسو اور کائل ایبٹ سمیت کئی نامور جنوبی افریقن کھلاڑی مختلف کائونٹی کلبوں کے ساتھ کولپاک معاہدے کر کے اپنا انٹرنیشنل کیریئر ختم کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/01/2017 - 19:40:54