چیف منسٹرکپ سوئمنگ چمپئن شپ اور آل پاکستان سوئمنگ چمپئن شپ امسال اگست او رستمبر میںمنعقد کی جائیںگی

خیبر پختونخواسویمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 20:48

چیف منسٹرکپ سوئمنگ چمپئن شپ اور آل پاکستان سوئمنگ چمپئن شپ امسال اگست او رستمبر میںمنعقد کی جائیںگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) خیبر پختونخواسویمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی نے کہاہے کہ چیف منسٹرکپ سوئمنگ چمپئن شپ اور آل پاکستان سوئمنگ چمپئن شپ امسال اگست او رستمبر میںمنعقد کی جائیںگی۔اسکے علاوہ بھی کئی قومی اورصوبائی مقابلوں کے انعقاد کیا جائیگا۔جبکہ صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات 21جنوری کو پشاور میں منعقد ہونگے،جسمیں آئندہ چار سال کیلئے کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ آصف اورکزئی کاکہناتھاکہ پشاور میںرواں سال منعقد کئے جانیولے قومی مقابلوں کیلئے پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے چیئرمین کامران لاشاری اور دیگر کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز لاہور میں ہونیوالے سوئمنگ فیڈیشن کے انتخابات میں صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارباب عارف کو سینئر نائب صدرجبکہ وہ خود فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں،جسکے باعث صوبے کے کھلاڑیوں کو بھر پور فائدہ ملے گا ،اور زیادہ سے زیادہ مقابلے پشاور میں کارئے جائینگے۔

انہوںنے کہاکہ امسال اگست اور ستمبر میں چیف منسٹر کپ چمپئن شپ اور آل پاکستان سوئمنگ مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا،جبکہ اسکے علاوہ نیشنل جونیئر چمپئن شپ منعقد کی جائے گی۔جسکے لئے بھر پور تیاریاں شروع کردی ہیں۔انہوںنے کہاکہ 21جنوری کو خیبر پختونخواسوئمنگ ایسوسی ایشن کے الیکشن کرائے جائینگے ۔جسمیں آئندہ چار سال کیلئے نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 20:48:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :