چھٹی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں کل ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

جمعرات 19 جنوری 2017 11:17

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) چھٹی مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ میں ایک دن آرام کے بعد کل جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں چھٹی مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں جاری ہے اور لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ میں آج جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا، آج کے واحد میچ میں برسبین ہیٹ اور میلبورن رینی گیڈز کی ٹیمیں برسبین کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو 3 وکٹوں سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 28 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینی گیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں شامل ہیں جو ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی، لیگ کے سیمی فائنلز 24 اور 25 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 11:17:47