آسٹریلین اوپن، کارولینا پالیسکووا، ڈومینیکا سبلکووا اور کونٹا نے ویمنز سنگلز دوسرا مرحلہ عبور کر لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 11:26

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا، سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکووا، انگلینڈ کی جوہانا کونٹا اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے تیسرے رائوند میں پہنچ گئیں جبکہ اٹلی کی سیرا ایرانی فٹنس مسائل کے باعث اور جرمنی کی آندریا پیٹکوویک، انگلینڈ کی ہیتھر واٹسن دوسرے رائونڈ میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی اینا بلینکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-2 سے ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی، سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکووا نے تائپے کی سو وائی ہیش کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6(10-8) سے زیر کر کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کروشیا کی ڈونا ویکک کو سٹریٹ سیٹس میں بآسانی 6-1 اور6-3 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں انگلینڈ کی جوہانا کونٹا نے جاپان کی نومی اوساکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 11:26:21