قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ریلے ایونٹ کے کھلاڑیوں کے ایک روزہ ٹرائلز 22جنوری کوہونگے

ٹرائلز میں ہر ایونٹ کے لئے چار، چارمرد اور چار، چار خواتین کھلاڑیوں کا چنائو کیا جائے گا

جمعرات 19 جنوری 2017 11:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ریلے ایونٹ کے کھلاڑیوں کے ایک روزہ ٹرائلز 22جنوری کو جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں شروع ہونگے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اصغر گل کے مطابق منتخب ٹیم اسلامک سولیڈیٹری گیمز میں شرکت کرے گی ،ْٹرائلز 4x100 ریلے اور 4x400 ریلے کے ایونٹس میں مرد اور خواتین شرکت کریں گی، ٹرائلز میں ہر ایونٹ کے لئے چار، چارمرد اور چار، چار خواتین کھلاڑیوں کا چنائو کیا جائے گا ، اسلامک گیمز میں مرد اتھلیٹکس کے دس اور خواتین چھ ایونٹس میں حصہ لیں گی، مرد100 میٹر ریس،200میٹر ریس، 400 میٹر ریس، 400میٹررکاوٹی ریس،110 رکاوٹی ریس، جیولین تھرو، ٹرپل جمپ، لونگ جمپ، 4x100 میٹر ریلے اور 4x100میٹر ریلے کے مقابلوں جبکہ خواتین 100 میٹر ریس،200میٹر ریس، 400 میٹر ریس، 4x100 میٹر ریلے اور 4x100میٹر ریلے اور ہیمرتھرو کے مقابلوں میں حصہ لیں گی، سلیکشن کمیٹی میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی، سیکرٹری محمد ظفر اور بریگیڈیر غلام جیلانی ہونگے،اصغر گل نے بتایا کہ اسلامک سولیڈیٹری گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جس میں ملک بھر سے 41 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں 32 مرد اور 9 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی اسلامک سولیڈیٹری گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے کریں گے، اسلامک سولیڈیٹری گیمز 12 مئی سے 22 مئی تک آذربائیجان میں کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 11:33:59