پاکستان نے میلبورن میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں میدان میں اتار

میزبان آسٹریلیا کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں ،مچل مارش ‘ مچل سٹارک کی جگہ ہیڈسکومب اور سٹین لیک کو شامل کیا گیا

جمعرات 19 جنوری 2017 13:22

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی جبکہ میزبان ٹیم نے 2 تبدیلیاں کی۔تیسرے ون ڈے پاکستان کی طرف سے میلبورن میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو بر قرار رکھا گیا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیںجس میں مچل مارش اور مچل سٹارک کی جگہ ہیڈسکومب اور سٹین لیک کو شامل کیا گیا ہے۔

ہینڈس کومب نے ون ڈے ڈیبیو کیا۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کی قیادت محمد حفیظ نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میںشرجیل خان،بابراعظم،اسدشفیق، شعیب ملک، عمراکمل، محمد رضوان، عمادوسیم،محمدعامر،حسن علی اورجنید خان شامل تھے۔میزبان ٹیم کی طرف سے اسٹار پیس مین مچل اسٹارک کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ بلی اسٹین لیک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔بلے باز پیٹرہینڈزکومب کو زخمی کرس لائن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اپنی گردن میں ہونے والی انجری کی سبب سیریز کے باقی میچز کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔

تیسرے میچ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم اسٹیو اسمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈزکومب، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسیویل، میتھیو ویڈ، جیمز فلکنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، بلی اسٹین لیک پرمشتمل تھی
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 13:22:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :