آسٹریلیا کے کپتان نے ٹاس جیت کی ہیڑک مکمل کی

جمعرات 19 جنوری 2017 13:22

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) آسٹریلیاکے خلاف تیسرے میچ میں بھی پاکستان کی ٹاس ہارنے کی روایت برقراررہی۔پاکستان اورآسٹریلیاکے مابین موجودہ ون ڈے سیریزکے پہلے تینوں میچوں میں آسٹریلیانے ٹاس جیتا۔

(جاری ہے)

برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیانے ٹاس جیتااورپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں بھی آسٹریلیانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیااورپرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیانے ٹاس جیت کر پاکستان کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 13:22:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :