بابر اعظم نے ون ڈے کیرئیر کے تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کر لئے

جمعرات 19 جنوری 2017 13:22

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر کے تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے کیریئر کے 20 میچز میں50.15 کی اوسط سے 953 رنز سکور کر رکھے تھے جس میں 3 سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔بابر اعظم نے 1000 رنز کیریئر کے 21 ویں میچ میں آسٹریلیا کیخلاف تیسرے میچ میں مکمل کئے۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 13:22:51