تمیم اقبال نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے، نورالحسن کا ڈیبیو متوقع

جمعرات 19 جنوری 2017 13:45

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال مشفق الرحیم کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ (آج) جمعہ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم فٹنس مسائل کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے، ان کی جگہ تمیم اقبال کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ نور الحسن جو وکٹ کیپر بلے باز ہیں ان کا ڈیبیو متوقع ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 13:45:23