چین 2018ء کی سرمائی کھیلوں سے قبل کافی توقعات اور امیدیں لگائے بیٹھا ہے

ہم بہترین نتائج کے حصول کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ، لایو چینگ لیانگ

جمعرات 19 جنوری 2017 14:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) چینی سپورٹس کے ایک اہلکار نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ چینی اتھلیٹ 2018ء کے پیانگ چنگ سرمائی کھیلوں میں اچھے نتائج کی بلند توقعات اور کوششیں کرنے کی امیدیں لگائے ہوئے ہیں ، چین کے عمومی محکمہ سپورٹس کے سرمائی سپورٹس مینجمنٹ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر لایو چینگ لیانگ نے کہا کہ ٹیان چانگ سرائی کھیلیں تجربات سے استفادہ کرنے اور 2022ء کی بیجنگ سرمائی کھیلوں کی تیاری کیلئے چینی اتھلیٹوں کیلئے زبردست موقع ہو گا ، چین شارٹ ٹریک سپیڈ سکیٹر ز جنہوں نے کھلاڑی کوئن لی یان کی رہنمائی میں گذشتہ دو سرمائی اولمپکس میں چھ طلائی تمغے حاصل کئے ہیں ،پیانگ چنگ میں دوبار طلائی تمغوں کیلئے زبردست کھلاڑی ثابت ہونگے ۔

(جاری ہے)

لی نے کہا کہ آئندہ ماہ کی ایشیائی سرمائی گیمز اور پیانگ چنگ میں آئندہ سال اولمپکس گیمز کیلئے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پیانگ چنگ اور بیجنگ سرمائی کھیلوں میں چین کی زیادہ نمائندگی ہو گی ، ہم نے اپنی قومی ٹیم خاص طورپر نئی بنائی جانیوالی ٹیموں کی مدد کیلئے 30سے زائد غیرملکی کوچوں کی خدمات حاصل کی ہیں ، اس کے علاوہ ہم نے کئی ٹیمیں تربیت کیلئے باہر بھیجی ہیں ، ہم اس بات کی بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ صلاحیتوں اور کارکردگی میں اضافے کیلئے اتھلیٹوں کی بھرپور مدد کی جائے ،امید ہے کہ آئندہ ان دونوں سرمایہ کھیلوں میں ہمارے زیادہ اتھلیٹ مقابلے میں حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 14:07:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :