بھارت میںبلائنڈورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

لاہور میں منتخب 20 کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس،فیلڈنگ بیٹنگ اوربولنگ کی بھرپورپریکٹس کی

جمعرات 19 جنوری 2017 16:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) بلا ئنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بھر پور تیاری کررہے ہیں۔بڑ ے امتحان کی تیاری،بلائنڈ کرکٹرزمیدان میں آگئے۔لاہور میں20 کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس،فیلڈنگ بیٹنگ اوربولنگ کی بھرپورپریکٹس کی۔

(جاری ہے)

ٹیم کے کپتان محمد جمیل نے کہاہے کہ پہلے فیلڈنگ کمزور تھی، ابھی بہت اچھی ٹرینگ جاری ہے۔

بلائینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ تمام شعبہ بہتربنانے پرتوجہ ہوگی۔ہیڈکوچ عبدالرزاق کاکہناہے کہ ہماری ٹیم ورلڈ کلاس ٹیم ہے،اس میں جیتنے کی صلاحیت موجود ہے، صرف ان کا کمبی نیشن بنا رہے ہیں تاکہ ان کی خامی دور کی جاسکے۔پاکستان بلائینڈ ٹیم اٹھائیس جنوری کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہوگی۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 16:06:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :