قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 16:20

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 19جنوری۔2017ء )قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ 24سالہ وکٹ کیپر بلے باز نے اب تک آسٹریلیا کیخلاف 5میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈ ے میں وکٹوں کے پیچھے 10شکار کرلیے ہیں جو کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے بائی لیٹرل سیریز کا ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

(جاری ہے)

5ون ڈے میچز کی سیریز میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ کیچز کا تھامنے کا مشتر کہ عالمی ریکارڈ سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک باؤچر اور سابق آسٹریلیوی وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کے پاس ہے جنہوں نے 16،16شکار کررکھے ہیں ۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 16:20:04