سٹیون سمتھ نے آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 16:51

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ نے آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے یہ کارنامہ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انجام دیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کپتان نے گزشتہ روز پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 108 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 11 چوکے شامل تھے، اس طرح انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ مائیکل بیون اور بیلی کے پاس تھا، دونوں نے 80 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 16:51:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :