تیسرا ون ڈے ، محمد حفیظ نے نئی تاریخ رقم کردی

جمعرات 19 جنوری 2017 17:00

تیسرا ون ڈے ، محمد حفیظ نے نئی تاریخ رقم کردی

پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری۔2017ء ) قومی ٹیم کے آل راؤنڈ ر محمد حفیظ نے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے مقابلے میں نئی تاریخ رقم کردی ۔

(جاری ہے)

36سالہ محمد حفیظ نے کینگروز کیخلاف پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی جانب سے باؤلنگ کا آغاز کیا جس کے بعد وہ اس گراؤنڈ پر اننگز میں باؤلنگ کا آغاز کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ۔ حفیظ کو ابتدائی طور پر پاکستان کے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا لیکن ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر آل راؤنڈر کو بعد میں سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 17:00:16