آسٹریلیا نے اسٹیون اسمتھ کی شاندارسنچری کی بدولت پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورمیں263رنز کا ہدف دیا ،میزبان ٹیم نے 3و کٹوں کے نقصان پر46ویں اوور میں پورا کر لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 18:10

آسٹریلیا نے اسٹیون اسمتھ کی شاندارسنچری کی بدولت پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی
پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) میزبان ٹیم آسٹریلیا نے اسٹیون اسمتھ کی شاندارسنچری کی بدولت پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے کرسیریزمیں2-1کی برتری حاصل کرلی ،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورمیں263رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے 3و کٹوں کے نقصان پر46ویں اوور میں پورا کر لیا ۔ پاکستان اورآسٹریلیاکی ٹیموں کے مابین تیسراون ڈے انٹرنیشنل میچ پرتھ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاگیا۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 264 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کا مجموعی سکور 44 پر پہنچا تھاکہ جنید خان نے اوپننگ جوڑی کے ایک کھلاڑی وارنر کو پویلین بھجوا دیا۔اس کے اگلے ہی اوور میں محمد عامر نے عثمان خواجہ کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ہینڈزکومب کو صفر کے سکور پر جنید خان نے کیچ تو کروا دیا لیکن ان کی گیند امپائر کی جانب سے نو بال قرار دیدی گئی۔

(جاری ہے)

ہینڈزکومب کو دوسرا موقع اس وقت ملا جب 10کے انفرادی سکور پر محمد نواز نے جنید خان کی ہی گیند پر ان کا کیچ ڈراپ کر دیاجس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہینڈزکومب نے نصف سنچری سکور کی اور 82 رنز بنا کر حسن علی کا شکار ہوئے ۔اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور228تک پہنچ چکا تھا۔اسٹیون اسمتھ108اورٹریوس ہیڈ23رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمدعامر،جنیدخان اورحسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اووروں میں7وکٹوں کے نقصان پر263رنزبنائے۔پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا ۔آسٹریلیاکے جوش ہیزل ووڈ نے پہلی گیندوائیڈکروائی۔پاکستان کی پہلی وکٹ 36 کے مجموعی سکور پر گری جب حفیظ چار رنز بنا کرجوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے اپنی50رنزدسویں اوور کی پانچویں گیندپرمکمل کئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 85رنزکے اسکور پرگری جب شرجیل خان 50کے انفرادی اسکور پرٹریوس ہیڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے تیسری وکٹ99 پرگری،اسد شفیق 5رنز بناکرٹریوس ہیڈ پرکیچ آؤٹ ہوئے،چوتھی وکٹ162رنزپرگری جب شعیب ملک 39رنزبناکرسٹین لیک کی گیندپرکیچ آؤٹ ہوئے،پانچویں وکٹ222رنزپرگری جب بابراعظم84رنزبناکرجوش ہیزل ووڈ کی گیندپرکیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کامجموعی سکور 244تھاکہ پاکستان کو عمر اکمل کی وکٹ کا نقصان اٹھایا پڑا جو 39رنزبناکرجوش ہیزل ووڈ کی گیندپرکیچ آؤٹ ہوئے،ساتویں وکٹ246رنزپرگری جب عمادوسیم9رنزبناکرپیٹ کمنزکی گیندپرکیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے آخری 10 اوورز میں 4 وکٹیں گنوا کر 50 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے آسٹریلیاکی جانب سے جوش ہیزل ووڈنی10اووروںمیں32رنزدے کر3،ٹریوس ہیڈنی10اووروں میں65رنزدے کر2، اسٹین لیک نی55 اور پیٹ کمنز نی42رنزدے کر ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 18:10:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :