دھونی اور یووراج نے ون ڈے کرکٹ میں چوتھی وکٹ میں دوسری بڑی شراکت بنا ڈالی

جمعرات 19 جنوری 2017 18:16

دھونی اور یووراج نے ون ڈے کرکٹ میں چوتھی وکٹ میں دوسری بڑی شراکت بنا ڈالی
کٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) بھارتی کرکٹرز مہندرا سنگھ دھونی اور یوراج سنگھ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی وکٹ میں دوسری بڑی شراکت بنا ڈالی، دونوں بلے بازوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں چوتھی وکٹ میں 256 قیمتی رنز جوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، دونوں بلے بازوں نے سنچریاں سکور کیں۔

(جاری ہے)

ون ڈے میں چوتھی وکٹ میں بڑی شراکت داری کا عالمی ریکارڈ بھی بھارت کے پاس ہے، محمداظہرالدین اور اجے جدیجا نے 1998ء میں زمبابوے کے خلاف میچ میں چوتھی وکٹ کی شراکت میں 275 رنز بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 18:16:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :