29 جنوری کوکراٹے ہیڈکوآرٹر گلبہار پشاورمیں پہلی کے پی انڈر16فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اہم اجلاس طلب

جمعرات 19 جنوری 2017 19:17

29 جنوری کوکراٹے ہیڈکوآرٹر گلبہار پشاورمیں پہلی کے پی انڈر16فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اہم اجلاس طلب
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء)خیبرپختونخوافل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 29 جنوری کوکراٹے ہیڈکوآرٹر گلبہار پشاورمیں پہلی کے پی انڈر16فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اہم اجلاس طلب کرلیاگیاہے جس میںصوبے بھر سے کھلاڑی وآفیشنل شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

صوبائی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرکمانڈنٹ ایف آرپی شہزاداسلم صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ہماری ایسوسی ایشن شیڈول کے مطابق سال 2017کاباقاعدہ آغاز کررہی ہیں تمام مقابلے ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن کے رولز کے مطابق ہونگے چارمختلف ایونٹس ہونگے۔

انہوںنے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزیدنکھارپیداہوگااوران کوعالمی چیمپن بننے کی راہ ہموارہوگی۔انہوںنے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے ایونٹس کے حوالے سے تعاون کی استداء کی ہے
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 19:17:02