اسپینش کوپا ڈیل رے کوارٹرفائنل، ریال میڈرڈ کو فرسٹ لیگ میں سیلٹا ویگو کے ہاتھوں شکست

جمعرات 19 جنوری 2017 19:49

اسپینش کوپا ڈیل رے کوارٹرفائنل، ریال میڈرڈ کو فرسٹ لیگ میں سیلٹا ویگو کے ہاتھوں شکست
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اسپینش کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ کوارٹرفائنل میں ریال میڈرڈ کو فرسٹ لیگ میں سیلٹا ویگو کے ہاتھوں 2-1 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ریال میڈرڈ کی متواتر دوسری شکست ہے، اس سے قبل 15 جنوری کو اسپینش لالیگا میں سیویلا نے ریال میڈرڈ کو ہرا کر اس کے مسلسل 40 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا تسلسل توڑ دیا تھا۔

(جاری ہے)

اسپینش کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹرفائنل فرسٹ لیگ میچ میں سیلٹا ویگو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ریال میڈرڈ کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے شکست دے دی، ویگو کی جانب سے کاسٹرو اور اسپاس نے گولز کئے۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 19:49:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :