آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ

دفاعی چیمپیئن نواک جوکووچ دوسرے راؤنڈ میں 117ویں رینکنگ کے کھلاڑی ڈینس ایسٹومین سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر بِلا شبہ ایسٹومین جیت کے مستحق تھے، انھوں نے اہم موقعوں پر اچھا کھیل پیش کیا، جو کووچ

جمعرات 19 جنوری 2017 20:52

آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ
میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) دفاعی چیمپیئن نواک جوکووچ آسٹریلیں اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں 117ویں رینکنگ کے کھلاڑی ڈینس ایسٹومین سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ٹینس کی دنیا میں 117 ویں درجے پر براجمان ڈینس ایسٹومین نے چھ بار کے چیمپیئن نوواک جوکووچ کو چار گھنٹے اور 48 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6-7، 7-5، 6-2، 6-7، 5-7 اور 4-6 کے فرق سے شکست دی۔

نوواک جوکووچ ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں ہی ہار گئیسنہ 2008 کے ومبلڈن مقابلوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ 29 سالہ جوکووچ کسی ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ہی باہر ہوئے ہیں۔میچ ہارنے کے بعد جوکووچ کا کہنا تھا: ’بِلا شبہ ایسٹومین جیت کے مستحق تھے، انھوں نے اہم موقعوں پر اچھا کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

'جوکووچ کی حیران کن شکست کے بعد آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اپنا پہلا آسٹریلین اوپن جیتنے کے لیے فیورٹ سمجھے جانے لگے ہیں۔

مرے گذشتہ سات سالوں کے دوران آسٹریلین اوپن کے پانچ فائنلز ہار چکے ہیں جن میں انھیں جوکووچ نے چار بار شکست سے دوچار کیا تھا۔گذشتہ سات سالوں کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ جوکووچ کو ٹینس کی دنیا میں 100 درجے سے اوپر کے کسی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ٹینس میں 145 درجے کے کھلاڑی جوان مارٹن ڈیل پورٹو نے جوکووچ کو 2016 کے ریو اولمپکس میں شکست دی تھی۔

دوسری جانب ایسٹومین کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے کریئر کی سب سے بڑی فتح ہے اور میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اب مجھے احساس ہو رہا ہے کہ میں ان جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل سکتا ہوں۔'جوکووچ کو شکست دینے سے پہلے ایسٹومین نے گذشتہ 33 میچوں میں ٹینس کی دنیا کے پہلے دس نمبروں پر براجمان کسی کھلاڑی کو پہلی بار شکست دی ہے۔ایسٹومین سنہ 2012 کے ومبلڈن اور سنہ 2013 کے یو ایس اوپن مقابلوں میں کوارٹر فائنلز تک پہنچے تھے۔۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 20:52:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :