اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی

دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور میلزر کا مقابلہ امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولا میکٹک کی جوڑی سے ہوگا

جمعرات 19 جنوری 2017 20:53

اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز کے پہلے مرحلے میں انہوں نے آسٹرین ساتھی جرگن میلزر کے ساتھ کروشین میٹ پیوک اورآسٹرین ایلکزینڈر پیا کو 4-6، 2-6، 5-7، کے اسکور سے مات دی، جمعے کو دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور میلزر کا مقابلہ امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولا میکٹک کی جوڑی سے ہوگا۔۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 20:53:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :