دوسرا ون ڈے ، بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 15رنز سے مات دیدی

جمعرات 19 جنوری 2017 21:22

دوسرا ون ڈے ، بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 15رنز سے مات دیدی

کٹک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری۔2017ء )تین میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 15رنز سے شکست دیدی۔ کٹک میں کھیلے گئے مقابلے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹیں کھو کر 381رنز بنائے ۔یوراج سنگھ 150اور دھونی 122رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کیلئے کرس ووکس نے 4اور پلنکٹ نے 2شکار کیے۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ اپنی آدھی ٹیم 206رنز پر کھو چکا تھا تاہم کپتان مورگن نے پہلے معین کے ہمراہ 93رنز اور پھر پلنکٹ کے ہمراہ انگلینڈ کو ہدف کے قریب لے گئے تاہم اپنی 9ویں ون ڈے سنچری مکمل کرنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 50اوورز میں 8وکٹوں پر 366رنز بناسکی،جسین روئے 82، معین علی 55اور جو روٹ 54رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کیلئے ایشون نے 65،بمراہ نے 2اور کمار اور جدیجہ نے ایک ، ایک وکٹ لی۔اس میچ میں سکور ہونے والے 747مجموعی رنز بھارت میں کسی میچ میں کسی میچ میں بنایا گیا دوسرا بڑا مجموعہ ہے ۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 21:22:21