دھونی اور یووراج نے 35 برس سے زائد عمر میں ایک میچ میں سنچریاں بنا کر سنگاکارا اور دلشان کا منفرد ریکارڈ برابر کر دیا

جمعہ 20 جنوری 2017 11:08

کٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بھارتی بلے بازوں مہندرا سنگھ دھونی اور یووراج سنگھ نے 35 برس سے زائد عمر میں ایک میچ میں سنچریاں بنا کر سابق سری لنکن بلے بازوں کمار سنگاکارا اور تلکارتنے دلشان کا منفرد ریکارڈ برابر کر دیا، دھونی اور یووراج نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچریاں بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا موقع ہے کہ ایک ٹیم کے 35 برس سے زائد عمر دونوں بلے بازوں نے مخالف ٹیم کے خلاف سنچریاں سکور کی ہوں، دلشان اور سنگاکارا نے 2015ء میں منعقدہ ورلڈکپ میں 35 برس سے زائد عمر میں دو بار یہ سنگ میل عبور کر کے ون ڈے تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، دونوں بلے بازوں نے بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے خلاف میچز میں سنچریاں سکور کی تھیں۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 11:08:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :