مسلسل شکستوں کے باوجود بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں مقابلے کیلئے تیار ہیں ۔ جو روٹ

جمعہ 20 جنوری 2017 11:13

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں مسلسل شکستوں کے باوجود تیسرے میچ میں بھرپور مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں جو روٹ نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بھارتی ٹیم نے ہم سے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو میچوں میں جو غلطیاں ہوئیں ہیں ان پر تیسرے میچ میں کنڑول کرینگے اور بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے کو شش کرینگے۔ بھارت کو انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جو روٹ نے ٹیم کو خبردار کیا کہ بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کارکردگی دیکھنا ہوگی۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 11:13:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :