کے آر ایل ٹیم نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میں سوئی سدرن گیس کے خلاف پرسوں کھیلے گی

جمعہ 20 جنوری 2017 11:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل) راولپنڈی کی ٹیم نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں سوئی سدرن گیس کے خلاف اپنا گروپ میچ پرسوں اتوار کو کے پی ٹی سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے گی، خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل) راولپنڈی کی ٹیم کے کوچ سجاد محمود نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں،جن کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اور کے آر ایل کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان نیوی کے ساتھ رکھا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، پاکستان سٹیل اور کراچی یونائیٹڈ، گروپ سی میں کراچی الیکٹرک، پی آئی اے اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز جبکہ گروپ دی میں میزبان نیشنل بینک، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 11:55:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :