پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ 22 جنوری کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائیگا

میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ،ْ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا

جمعہ 20 جنوری 2017 11:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 22 جنوری کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائیگا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 92 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے دوبارہ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں ون ڈے میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 11:57:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :