دفاعی چمپئن جوکووچ آسٹریلین اوپن سے باہر
جمعہ 20 جنوری 2017 11:57
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) دفاعی چمپئن نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن 2017 کے دوسرے مرحلے میں ازبکستان کے عالمی 117 کھلاڑی ڈینس ایسٹومین نے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔میلبورن میں جاری آسٹریلین اوپن کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوا جہاں عالمی نمبر 117 کھلاڑی نے 6 مرتبہ آسٹریلین اوپن حاصل کرنے والے جوکووچ کو ہرا دیا۔
جوکووچ نے پہلے سیٹ میں ڈینس کو زیر کرلیا لیکن اس کے بعد غیر معروف کھلاڑی کھیل پر چھائے رہے۔ڈینس نے چار گھنٹے 48 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں جوکووچ کو 6-7، 7-5، 6-2، 6-7 اور 6-4 سے شکست دے دی۔جوکووچ کی شکست ساتھ ہی عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں کامیابی کے لیے راستہ صاف ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے