آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ ماہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 7 سے 21 فروری تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا ،ْ دس ٹیمیں حصہ لیں گی

جمعہ 20 جنوری 2017 12:03

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ ماہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 7 سے 21 فروری تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں نچلی چار پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، پاپوا نیوگنی، تھائی لینڈ، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے ساتھ مقابلہ کریں گی، ٹورنامنٹ میں ٹاپ چار پوزیشنز پر رہنے والی سائیڈز کو انگلینڈ میں 26 جون سے 23 جولائی تک شیڈول ٹورنامنٹ میں انٹری پانے کا موقع میسر آئے گا۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 12:03:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :