قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی ، کوچ امجد خان

جمعہ 20 جنوری 2017 12:07

اسلام آباد ۔ 20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)قومی ٹیم کے کوچ امجد خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ یکم فروری سے 6 فروری تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیاء کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ قومی ٹیم چار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں مہران جاوید، منصور زمان، عباس زیب اور عبدالماک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔

(جاری ہے)

امجد خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ہمارا اصل مقابلہ بھارت اور ہانگ کانگ سے ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے کھلاڑی بھی اچھے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل تربیت پر توجہ دی جا رہی ہے اور خامیوں کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے، واضع رہے کہ امجد خان چار سال تک ایران، ایک سال تک عراق اور سات ماہ تک اردن میں کوچنگ کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 30 جنوری کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 12:07:27