آل پاکستان تھرو بال سکولز اینڈ کالجر گرلز چیمپیئن شپ7 فروری سے شروع ہوگی

جمعہ 20 جنوری 2017 12:07

اسلام آباد ۔ 20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان تھرو بال سکولز اینڈ کالجر چیمپیئن شپ 7 فروری سے لاہور ویمن کالج، لاہور میںشروع ہوگی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں سکولزکے جونیئر اور کالجز کے سنیئر مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے دونوں ایونٹس میں اول آنے والی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے جبکہ دوئم آنے والی ٹیموں کو پچاس، پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ چیمپیئن شپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔ چیمپیئن شپ 9 تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے کوئی بھی سکول اور کالج کی ٹیم حصہ لے سکتی ہے اور شرکت کی خواہش رکھنے والے سکولز اور کالجز کے عہدیداران مزید معلومات کیلئے 0321-3077577 کرکے اپنی ٹیم کی انٹری کروا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 12:07:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :