جنوبی افریقہ ویمن نے پانچویں اور آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعہ 20 جنوری 2017 12:45

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ ویمن نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے جیت لی۔ میزبان ٹیم بنگلہ دیش پہلے کھیلتے ہوئے 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوڈین کرسٹن کو میچ اور لزل لی کو سیریز کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوکس بازار میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36.3 اوورز میں 68 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ شرمین سلطانہ 13 اور نگار سلطانہ 10 نز کے ساتھ نمایاں رہیں، بنگلہ دیش کی نو بیٹرز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ اوڈین کرسٹن نے چار اور مارکیا لیٹسالو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے ہدف 10 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، لزل لی نے 37 رنز بنائے، اوڈین کرسٹن کو میچ اور لزل لی کو سیریز کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 12:45:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :