پاکستان کے پاس سڈنی کی کنڈیشنز میں آسٹریلیا سے جیتنے کا اچھا موقع ہے :وقاریونس

جمعہ 20 جنوری 2017 14:15

پاکستان کے پاس سڈنی کی کنڈیشنز میں آسٹریلیا سے جیتنے کا اچھا موقع ہے :وقاریونس

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری۔2017ء )قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وقار یونس کا کہنا ہے کہ تیسرے ون ڈے میچ شکست کے باوجود گرین شرٹس کے پاس سڈنی کی کنڈیشنز میں آسٹریلیا سے جیتنے کا اچھا موقع ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان سیریز میں دو میچ ہار چکا ہے لیکن اب بھی سیریز ختم نہیں ہوئی اور پاکستانی ٹیم سڈنی کی کنڈیشنز کو اپنے حق میں استعمال کرتے ہوئے سیریز میں کم بیک کر سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 92رنز سے شکست ہوئی ، دوسرے میچ میں پاکستان نے 6وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کر کے سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی تاہم آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے ۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 14:15:17