افغانستان کی ٹیم ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، شہزاد کی 80 رنز کی عمدہ اننگز

جمعہ 20 جنوری 2017 15:06

افغانستان کی ٹیم ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، شہزاد کی 80 رنز کی عمدہ اننگز

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) افغانستان کی ٹیم ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کرکٹ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے سیمی فائنل میں اومان کو 8 وکٹوں سے شکست دی، شہزاد نے 80 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں اومان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 149 رنز بنائے، ذیشان مقصود 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، فریداحمد نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں محض 2 وکٹوں پر حاصل کیا، محمدشہزاد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 15:06:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :