قومی ٹیم میں اس وقت کوئی ”پاور ہٹر“موجود نہیں:وسیم اکرم

جمعہ 20 جنوری 2017 15:44

قومی ٹیم میں اس وقت کوئی ”پاور ہٹر“موجود نہیں:وسیم اکرم

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری۔2017ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم میں کوئی ”پاور ہٹر“ موجود نہیں جس کے باعث ٹیم بڑے سکور نہیں کرپارہی ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے لیجنڈری فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم،محمد نواز اور حسن علی اچھے آل راؤنڈر ہیں تاہم ان کی جانب سے ہمیشہ جارحانہ بیٹنگ دیکھنے کو نہیں ملتی ۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی باؤلرز نے اچھا آغاز کیا لیکن نوبال پر وکٹ ضائع ہونے اور پیٹرہینڈسکومب کا کیچ ڈراپ ہونے کے بعد ٹیم کا حوصلہ ختم ہو گیا اور ایسا محسوس ہوا کہ کھلاڑی میچ ختم ہونے کے منتظر ہیں۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 15:44:42