توقع سینئر ز سے تھی ،پرفارم جونیئرز نے کیا :محمد یوسف

جمعہ 20 جنوری 2017 15:47

توقع سینئر ز سے تھی ،پرفارم جونیئرز نے کیا :محمد یوسف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20جنوری۔2017ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے تیسرے ون ڈے میں ٹیم کی پرفارمنس کو مایوس کن قرار دیدیا ۔نجی چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ٹیمیں سینئر کھلاڑیوں سے پرفارمنس دینے کی توقع رکھتی ہیں لیکن پاکستان میں الٹا ہی ہورہا ہے ،بابر اعظم کی پرفارمنس سے لگ رہا تھا کہ آج 3سو سے زائد رنز بنیں گے لیکن نیچے آنے والے کھلاڑیوں نے پرفارم ہی نہیں کیا ،اس ٹیم پر بھی ابھی تک پرانی ٹیم والا اثر ہے ، ٹاپ آرڈر ناکامی کا ملبہ مڈل آرڈر اور نیچے آنیوالے بلے باز سارا الزام ٹاپ آرڈر بلے بازوں پر لگا دیتے ہیں ، کھلاڑیوں کوسمجھا ہوگا کہ اپنی غلطیوں کو دوسروں پر ڈالنے سے کام نہیں چلتا ۔

(جاری ہے)

محمد یوسف نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے پاکستانی کھلاڑیوں کو گیم کے بارے میں بہت زیادہ نہیں پتہ ہوتا ،یہ بس آتے ہیں اور کھیلنا شروع کردیتے ہیں،منصوبہ بندی کہیں نظر نہیں آتی ۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 15:47:08