پاکستان سپورٹس بورڈ نے تائیکوانڈو فیڈریشن کو 10لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ دینے کی منظوری دیدی

پانچویں فوجیرا اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانیوالی پانچویں فوجیرا اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ میں شرکت کیلئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کو 10لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ دینے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز و کوارڈنیشن اعظم ڈار کے مطابق پانچویں فوجیرا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ 23فروری سے 25فروری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی ہے جس میں شرکت کیلئے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے خصوصی گرانٹ مانگی تھی جس پرپاکستان سپورٹس بورڈ نے فیڈریشن کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کیلئے 10لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری دیدی۔

3روزہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو ایونٹ میں پاکستان کی 35رکنی ٹیم شرکت کرئے گی جس میں 9آفیشلز ، 23مرد اور3خواتین پلیئرز شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:37:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :