سپینش فٹبال لیگ ، بارسلونا نے ریال سوسائیٹڈ کو ہرا دیا

فاتح ٹیم کی جانب سے نیمار جونیئر نے 20 ویں منٹ میں میں پنلٹی کک پر گول سکور کیا ، مخالف ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:42

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) سپینش فٹبال لیگ کے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے ریال سوسائیڈڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا ہے۔ سپینش لیگ کے میچ میں بارسلونا کی بڑی ٹیم کا مقابلہ ریال سوسائیڈڈ کیساتھ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے میچ کے آغاز سے ہی ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے 20 ویں منٹ میں بارسلونا کی ٹیم کو پنلٹی کک پر گول کرنے کا سنہری موقع ملا جس کا نیمار جونیئر نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلوا دی۔ مخالف ٹیم نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد مقابلہ برابر کرنے کیلئے سخت محنت کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی۔ اس جیت کے بعد بارسلونا کی ٹیم ہسپانوی لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:42:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :