آسٹریلین اوپن ٹینس: اعصام الحق کا سفر دوسرے راؤنڈ میں تمام

اعصام اور آسٹرین جرگن میلزر کی جوڑی کو امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولامی کٹک نے شکست دی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:51

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کا سفر آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں تمام ہو گیا۔اعصام اور آسٹرین جرگن میلزر کی جوڑی کو امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولامی کٹک نے 6-4 اور 6-3 سے مات دیتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستانی سٹار اور جرگن میلزر نے پہلے راؤنڈ میں کروشین میٹ پیوک اور آسٹریا کے ایلگزینڈر پیا کو مات دیتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی تھیواضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اعصام الحق نے پولش پارٹنر مارکین میٹکوسکی کے ساتھ مل کر آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبلز ایونٹ میں فتح پاتے ہوئے سال کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:51:04