آسٹریلین اوپن ٹینس، دفاعی چیمپئن اینجلیق کربر، وینس ولیمز اور کزنٹسوا ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں داخل

جمعہ 20 جنوری 2017 16:52

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن اینجلیق کربر، وینس ولیمز اور سوتیلانا کزنٹسوا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں داخل ہو گئیں، جلینا جانکووچ اور ایلیناسوتیلانا شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ کے پانچویں روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میچ میں جرمن سٹار اور عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پلسکووا کو 6-0 اور 6-4 سے زیر کر کے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، امریکہ کی وینس ولیمز نے چینی کھلاڑی ینگ ڈان کو 6-1 اور 6-0 سے زیر کر کے پری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی، رشین سٹار سوتیلانا کزنٹسوا نے سربیا کی جلینا جانکووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4، 5-7 اور 9-7 سے زیر کر کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں روس کی پولوچنکووا، رومانیہ کی سورانا کرسٹیا اور امریکہ کی کوکو وانڈی ویگھے فتح یاب رہیں
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:52:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :