قطر میں فٹ بال کے عالمی کپ کیلئے سٹیڈیم کی تعمیر کے دوران برطانوی کارکن ہلاک

جمعہ 20 جنوری 2017 16:56

قطر میں فٹ بال کے عالمی کپ کیلئے سٹیڈیم کی تعمیر کے دوران برطانوی کارکن ہلاک

دوحہ ۔ 20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) قطر میں فٹ بال کے عالمی کپ کیلئے سٹیڈیم کی تعمیر کے دوران برطانوی کارکن ہلاک ہوگیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 40سالہ برطانوی کارکن الخلیفہ سٹیڈیم کی تعمراتی کام کے دوران ایک حادثے میں ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

قطری حکام کے مطابق مرنے والے کے خاندان کو واقعہ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں تحقیقات بھی جاری ہیں۔ قطر میں فٹ بال کا عالمی کپ 2022ء میں منعقد ہو رہا ہے اور اس کپ سے قبل تعمیراتی کام کے دوران مزدوروں کی حالت زار کے بارے میں تنازعات پیدا ہورہے ہیں۔ قطر کی حکومت نے حال ہی میں نئے لیبر قوانین بھی متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد غیر ملکی کارکنوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:56:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :