غیرملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں ،نجم سیٹھی کا دعویٰ

جمعہ 20 جنوری 2017 16:57

غیرملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں ،نجم سیٹھی کا دعویٰ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ غیرملکی کرکٹرزکی بڑی تعداد نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے گرین سگنل دیدیاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کرنے کا نہ صرف فیصلہ ہوچکا بلکہ اس سلسلے میں کوششیں بھی تیزی سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اب معلوم ہوا ہے کہ 25 کے قریب غیرملکی پلیئرز نے پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیںکہ 25 کے قریب غیرملکی کرکٹرز نے نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اگر ان کی ٹیمیں پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بناتی ہیں تو پھر وہ پاکستان آکر فائنل کھیلنے کے لئے تیار ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگا۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:57:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :