آسٹریلیا اوپن ٹینس،سرینا ولیمز اور رافیل نڈال نے تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

دوسرے مرحلے میں ولیمز نے لوسی سفارووا کو جبکہ نڈال نے مارکوس بغداتیس کو شکست دی

جمعہ 20 جنوری 2017 16:57

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمزاوراسپین کے رافیل نڈال آسٹریلین اوپن کے تیسرے رانڈ میں پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکا کی سرینا ولیمز نے جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا کو ہرا کر تیسرے رائونڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔ امریکی کھلاڑی نے ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں بھی زبردست پرفارمنس دی اور حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے با آسانی کامیابی حاصل کی ، دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف پر چھائی رہیں اور انہیں چھ چار سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔دوسری جانب ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈڈ پولینڈ کی اگینسکا رڈوانسکا، جرمنی کی برونی کیخلاف اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئیں۔مینزسنگلز مقابلے میں اسپین کے رافیل نڈال ، سائپرس کے مارکوس بغداتیس کو زیرکرکے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 16:57:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :