بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کی بناء پر انگلش ٹیم کو جرمانے کا سامنا

جمعہ 20 جنوری 2017 17:53

بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کی بناء پر انگلش ٹیم کو جرمانے کا سامنا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناء پر انگلش ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انگلش ٹیم بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مقررہ وقت تک اوورز ختم کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ نے پوری انگلش ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا، ٹیم کپتان این مورگن پر میچ فیس کا 20 جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس میچ میں انگلش ٹیم کو 15 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 17:53:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :