میلبورن رینی گیڈز کی بگ بیش ٹی ٹونٹی پلے آف میں پہنچنے کی امید باقی، برسبین ہیٹ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست، جوئے برنز کے آخری اوور میں مسلسل دو چھکے بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے

جمعہ 20 جنوری 2017 18:17

میلبورن رینی گیڈز کی بگ بیش ٹی ٹونٹی پلے آف میں پہنچنے کی امید باقی، برسبین ہیٹ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست، جوئے برنز کے آخری اوور میں مسلسل دو چھکے بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے
برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) چھٹی بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں میلبورن رینی گیڈز نے برسبین ہیٹ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، اس کامیابی کے ساتھ رینی گیڈز کی پلے آف میں پہنچنے کی امید بھی باقی رہ گئی، ہیٹ کی ٹیم 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی آخری گیند پر 198 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، برینڈن میک کولم کی ففٹی اور جوئے برنز کے آخری اوور میں مسلسل دو چھکے بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

ایرون فنچ کو 71 رنز عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے لیگ کے 30ویں میچ میں میلبورن رینی گیڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 199 رنز بنائے، فنچ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، مارکس ہیرس 48 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، مارک سٹیکی ٹی نے دو وکٹیں لیں، جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 198 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ہیٹ نے فتح کیلئے آخر دم تک سرتوڑ کوشش کی تاہم رینی گیڈز کے بائولرز نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، برنز نے آخری اوور میں مسلسل دو چھکے لگائے لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے، کپتان برینڈن میک کولم کی 64 رنز کی اننگز بھی ناکافی ثابت ہوئی، جوئے برنز اور بین کیوٹنگ 35، 35 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، نیتھن ریمنگٹن، سنیل نارائن اور تھسرا پریرا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 18:17:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :