یونس خان کی برازیلین فٹبال کوچ رومیلڈو سانی چز سے لیاری سٹیڈیم میں ملاقات

کرکٹ کے بعد فٹبال میری محبت ہے، آپ یہاں بچوں کو فٹبال سکھائیں اور وہ برازیل میں کرکٹ سکھائیں گے،ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوشش ہو گی کہ دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرئوں،یونس خان کی برازیلین کوچ سے گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 18:43

یونس خان کی برازیلین فٹبال کوچ رومیلڈو سانی چز سے لیاری سٹیڈیم میں ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) قومی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان بھی فٹبال کے پرستار نکلے،برازیلین کوچ رومیلڈو نے لیاری سٹیڈیم میں بچوں کی ٹریننگ کے دوران یونس خان بھی ان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔برازیلین فٹبال کوچ رومیلڈو سانی چز سے ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے لیاری سٹیڈیم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بعد فٹبال ان کی محبت ہے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان بھی فٹبال کے پرستار نکلے۔

(جاری ہے)

برازیلین کوچ رومیلڈو نے لیاری سٹیڈیم میں بچوں کی ٹریننگ کا آغاز کیا تو خان آف مردان بھی ان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔فٹبال کوچ اور قومی کرکٹر کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔ یونس نے کہا آپ یہاں بچوں کو فٹبال سکھائیں اور وہ برازیل میں کرکٹ سکھائیں گے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بعد فٹبال ان کا پسندیدہ کھیل ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی کوشش ہو گی کہ دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کریں۔برازیلین کوچ نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت صرف ٹیلنٹ کو نکھارنے اور حکومتی سرپرستی کی ہے۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 18:43:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :