چیف سلیکٹر نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ فٹنس مسائل کو قرار دیدیا

کھلاڑی6ماہ سے مسلسل کر کٹ کھیل رہے ہیں،ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم تر ہے، ٹیم کو تھوڑا وقت دیں، سب چیزیں بہتر ہو جائیں گی،انضمام الحق کی میڈٖیا سے گفتگو

جمعہ 20 جنوری 2017 18:49

چیف سلیکٹر نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ فٹنس مسائل کو قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ فٹنس مسائل کو قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی6ماہ سے مسلسل کر کٹ کھیل رہے ہیں،ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم تر ہے، ٹیم کو تھوڑا وقت دیں، سب چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑی 6 ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، انگلینڈ ٹور کے 7 دن بعد ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے یو اے ای چلی گئی جہاں سے فوری طور پر نیوزی لینڈ روانہ ہونا پڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی زیادہ وقفہ نہیں تھا۔دوسری جانب ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم تر ہے، ٹیم کو تھوڑا وقت دیں، سب چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔ فٹ ہونے کے بعد اظہر علی ہی کپتان ہوں گے، مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کیلئے گرا ںنقدر خدمات ہیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 18:49:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :