بھارت کیخلاف د دوسرے ون ڈے میں سلو رن ریٹ پر انگلینڈ کی ٹیم کو جرمانہ

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد اور کپتان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:49

بھارت کیخلاف د دوسرے ون ڈے میں سلو رن ریٹ پر انگلینڈ کی ٹیم کو جرمانہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے انگلینڈ کو انڈیا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں سلواوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ میچ ریفری اینڈی پیکروفٹ نے انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن اور کھلاڑیوں پر ایک اوور دیر کرنے پر جرمانہ عائد کردیا۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فی صد اور کپتان پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میچ میں انڈیا نے یووراج سنگھ اور سابق کپتان مہندراسنگھ دھونی کی شاندار سنچریوں کی مدد سے 381 رنز بنائے تھے لیکن انگلینڈ نے کپتان مورگن کی قائدانہ اننگز کی بدولت زبردست مقابلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے تھے۔انڈیا نے 15 رنز سے کامیابی کے ساتھ ہی تین میچوں کی ایک روزہ سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔ انگلش کپتان مورگن نے ان پر میچ فیس کا 20 فی صد اور کھلاڑیوں پر 10 فی صد جرمانے کا عتراف کیا ہے۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق 'مورگن نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے عائد کردہ جرمانے کو قبول کیا ہے اسی لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں ہے ۔انگلینڈ کی ٹیم انڈیا کے خلاف سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں 22 جنوری کو کولکتہ میں مدمقابل ہوگی۔
وقت اشاعت : 20/01/2017 - 18:49:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :