کراچی کنگزاورسپراسٹارمیمن موٹرسائیکل کے مابین معاہدہ

جمعہ 20 جنوری 2017 18:49

کراچی کنگزاورسپراسٹارمیمن موٹرسائیکل کے مابین معاہدہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) کرکٹ کا مزہ دوبالا ہو گیا ، کراچی کنگز اور سپر اسٹار میمن موٹر سائیکل کے مابین معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت شائقینِ کرکٹ کراچی کنگز کی بائیک باآسانی خرید سکیں گے۔تفصیلات کیمطابق کراچی کنگز اورسپر اسٹار میمن موٹر سائیکل کے مابین معاہدہ طے پاگیا، کراچی کنگز اورسپر موٹر سائیکل کے عہدیداروں نے اشتراکی معاہدے کے کاغذات پر دستخط کیے کردیئے ۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے سی ای او طارقوصی کا کہنا ہے کہ اب شائقین کرکٹ اے آر وائی کے تعاون سے کراچی کنگز کی بائیک بآسانی خرید سکیں گے، انہوں کہا کہ اے آر وائی اپنے ناظرین اور کرکٹ کے شائیقن کی پشندگی کا خیال رکھتا ہے ۔سپراسٹار میمن موٹر سائیکل کے سی ای او عثمان سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کا حصہ بن کر بہت خوشی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اے آر وائی نے پاکستان کرکٹ کے فروغ کے لئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں ۔واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی کنگز کا نیا ناظم آباد کرکٹ ہوم گرانڈ کے ساتھ کرکٹ کی شان بڑھانے کیلئے معاہدہ ہوا تھا۔ سی ای او سلمان اقبال اور عارف حبیب گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین عارف حبیب نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 18:49:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :