غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے لاہور آنے کیلئے تیار ہیں،پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بھی ہوگی ‘ انضمام الحق

محمد اظہر ہی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں،مصباح الحق کے مستقبل کے حوالے سے ان کی رائے لیں گے‘ سربراہ قومی سلیکشن کمیٹی

جمعہ 20 جنوری 2017 19:43

غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے لاہور آنے کیلئے تیار ہیں،پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بھی ہوگی ‘ انضمام الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے کہا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے لاہور آنے کے لئے تیار ہیںانشاء اللہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بھی ہوگی،محمد اظہر ہی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں،مصباح الحق کے مستقبل کے حوالے سے ان کی رائے لیں گے۔

لاہور پریس کلب میںایک نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اظہر علی ہی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں اور وہ انجری سے چھٹکارا پاتے ہی دوبارہ قیادت سنبھال لیں گے ۔انہوںن کہا کہ قومی ٹیم مسلسل کرکٹ کھیل رہی ہے جس کے باعث کھلاڑیوں کی فٹنس متاثرہوئی جیسے ہی ٹیم کی مصروفیات میںوقفہ آئے گا اس حوالہ سے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میں ذاتی طور پر روٹیشن پالیسی کے حق میں ہوں بیٹنگ کی نسبت بائولنگ میں روٹیشن زیادہ ضروری ہے تاکہ کھلاڑی ان فٹ ہونے سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیکا کے پاکستان میں سکیورٹی خدشات بارے بارے بیان پر رابطہ کیا تھاقوی امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل پاکستان میں منعقد ہونے سے اس تاثرکو دورکرنے میں مدد ملے گی اور اس سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی ۔

انہوںنے ایک سوال پر کہا کہ مصباح الحق کی پاکستا ن کرکٹ کیلئے بڑی خدمات ہیں ابھی ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم مستقبل کے حوالے سے ان کی رائے لیں گے ۔انہوں نے محمد حفیظ اورجنید خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی سیریز کے بعد کامران اکمل اوراحمد شہزاد سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت پر بھی غور کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/01/2017 - 19:43:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :